اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 28 ستمبر سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔



