پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم

نیویارک(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، خلیج کا بحران ہمارے لیے مشکل مرحلہ ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں امریکا کی بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈر اسٹینڈنگ اور امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفود نے ملاقات کی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، فائنانس، مشروبات، مینو فیکچرنگ، ادویات، آرگینک پراڈکٹس اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات وفد میں شریک تھیں.

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی کاروبار و سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور حکومت کے مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کے حوالے سے شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا بزنس کونسل اور بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈر اسٹینڈنگ اسلام آباد و واشنگٹن کے درمیان بہترین پل ہیں، پاکستان امریکا تعلقات گزشتہ ایک سال کے دوران بہت بہتر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری معیشت اب مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، خلیج کا بحران ہمارے لیے ایک مشکل مرحلے پر آیا، پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوست اور برادر ممالک کے تعاون سے خطے میں طویل مدتی امن حاصل کرنے کی امید ہے، خطے میں طویل مدتی امن، کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان میں بڑے پیمانے پر ساختی اور پالیسی سطح کی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے، ٹیکنالوجی اور ای گورننس پر تیزی سے کام جاری ہے، پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی بے پناہ استعداد موجود ہے، مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم نے کہا کہ جدید زرعی آلات کے استعمال سے اخراجات میں کمی اور کارکردگی میں اضافہ ممکن ہے، کان کنی اور معدنیات بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اہم شعبہ ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنی وسائل سے بے پناہ نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور مہارتیں فراہم کر رہے ہیں، نوجوانوں کو ہنر، روزگار کے مواقع فراہم کرکے خودمختار بنا رہے ہیں، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بھرپور استعداد موجود ہے، نجکاری آپ کی دلچسپی کا ایک اہم شعبہ ہے، پی آئی اے کی نجکاری ہو چکی ہے، نئے مالکان جو پاکستانی ہیں، اس میں بہتری لائیں گے۔

یہ خبر پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی بھی نجکاری کرنے جا رہے ہیں، حکومت کا کام نجی شعبے کیلئے کاروبار و سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنا اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، معاونین خصوصی طارق فاطمی، بلال بن ثاقب، پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار، پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان احمد شیخ بھی شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف کی پرنس رحیم آغا خان پنجم سے نیویارک میں ملاقات، پاکستان اور اے کے ڈی این تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر