ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے تحریک انصاف کے مجوزہ لانگ مارچ اور دھرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آؤ اور دھرنا دو، ان کی کوئی تیاری نہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب دھرنے سے بھی بھاگ گئی ہے اور لانگ مارچ سے بھی پیچھے ہٹ رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت حالات سے لاعلم ہے، خیبرپختونخوا میں تمام سیاسی جماعتوں پر حملے ہوئے ہیں، جب کہ صوبائی حکومت نے آج تک دہشت گردی کے کسی واقعے کی مذمت تک نہیں کی۔

وزیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کم اور کالعدم جماعت کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف دہشت گردوں کی منظورِ نظر جماعت ہے اور ٹی ٹی پی کی بی ٹیم جبکہ ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے، تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے۔

دوسری جانب اُن کا مزید  کہنا تھا کہ ایک دن آئے گا جب ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ 



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف کی پرنس رحیم آغا خان پنجم سے نیویارک میں ملاقات، پاکستان اور اے کے ڈی این تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر