نیا نصاب منظور، سرکاری سکولوں میں بہترین ایجوکیشنل ماڈل دیکھنا چاہتی ہوں : مریم نواز

 لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول ایجوکیشن کے نئے نصاب کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں انگلش، میتھ، سوشل سٹڈیز، اُردو اور ارلی چائلڈ ہوڈ کریکولم کا جائزہ لیاگیا، نئے کریکولم کی تشکیل سے بکس کا بوجھ 25 فیصد کم اور رٹا کے رجحان میں کمی آئیگی،ہر کتاب میں کیو آر کوڈ سکین کرکے موضوع سے متعلق ویڈیو سبق بھی دیکھا جاسکے گا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کلاس ون تا بارہویں تک اے آئی نصاب بھی طلب کر لیا،انہوں نے مارچ سے پہلے نصابی کتب کی پرنٹنگ مکمل کرنے کا حکم دیا،پیکٹا کے تشکیل کردہ نئے تعلیمی نصاب کا جائزہ لیا اور باضابطہ منظوری بھی دی،اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیلی ادارے پیکٹا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ اساتذہ کرام کی نفسیاتی معاونت کے لئے مینٹل ہیلتھ ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا، طلبہ کو جسمانی سزا سے روکنے کے لئے قانون سازی پر اتفاق کیاگیا۔ہر ڈسٹرکٹ میں وزیٹنگ فیکلٹی سائیکلوجسٹ متعین کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے طلبہ کے لئے آن لائن کونسلنگ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، جسمانی سزا کی بجائے کلاس روم میں ڈسپلن کارنر قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔اجلاس میں پنجاب بھر میں ہفتہ کا دن ٹیچر ٹریننگ کے لئے مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہترین ایجوکیشنل ماڈل دیکھنا چاہتی ہوں، اے آئی نصاب کے ساتھ ساتھ لیب بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے ،وسائل کی کمی نہیں ہے مگر اب وسائل کا ضیاع روکنا ہوگا، پرائمری سکولوں پر محنت اور فوکس کرنا چاہیے تاکہ تعلیمی بنیاد مضبوط ہو، انہوں نے کہا کہ 12اضلاع کی 31 تحصیلوں میں 35 ہزارٹیچرز کی انگلش لرننگ مکمل کر لی گئی۔مار پیٹ کا ڈرامہ بچے کی زندگی پر تاحیات اثر انداز ہوتا ہے ۔ پنجاب کے سکولوں میں ڈیجیٹل لٹریسی بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے ،دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف کی پرنس رحیم آغا خان پنجم سے نیویارک میں ملاقات، پاکستان اور اے کے ڈی این تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر