لاہور(نیشنل ٹائمز)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ یو ایچ ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر کو پنجاب بھر میں منعقد ہوا تھا جس میں مجموعی طور پر 47 ہزار 475 امیدواروں نے شرکت کی۔نتائج کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں 170 سے 180 کے درمیان نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 1772 ہے ، جبکہ 160 سے 169 تک نمبر حاصل کرنے والے 6682 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ اسی طرح 150 سے 159 نمبر لینے والے امیدواروں کی تعداد 6260 ہے ، 140 سے 149 تک نمبر لینے والے 5357 ہیں ، 130 سے 139 تک نمبر لینے والے 4939 ہیں ، 120 سے 129 تک نمبر لینے والے 4382 ہیں ، 110 سے 119 تک نمبر لینے والے 4188 ہیں ، 100 سے 109 تک نمبر لینے والے 3766، 90 سے 99 نمبر لینے والے 3111 اور 89 یا اس سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 7018 ہے ۔یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد کم از کم نمبرز کے معیار پر 37 ہزار 708 امیدوار اہل قرار پائے ہیں اور ایم بی بی ایس کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کا کوالیفائنگ تناسب 79.43 فیصد رہا۔ جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد کم از کم نمبرز کے معیار پر 40 ہزار 457 امیدوار اہل قرار پائے ہیں اور بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائنگ تناسب 85.22 فیصد رہا۔یو ایچ ایس نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ نتائج،37ہزار سے زائد ایم بی بی ایس کیلئے اہل



