لاہور میں کورونا پھر سراٹھانے لگا، مثبت کیسز سامنے آ گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور میں کورونا کے مختلف ویرینٹس، انفلوئنزا اور فلو وائرس سے شہری متاثر ہونے لگے ہیں ، بخار، کھانسی، نزلہ، گلے اور جسم میں درد کی شکایات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل کا کہنا ہے کہ کورونا اور فلو کی علامات میں مماثلت ہے اور صرف علامات کی بنیاد پر حتمی تشخیص مشکل ہے ،فلو کے مریضوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے ریپڈ ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے جس میں کورونا کے مثبت کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا کے مختلف ویرینٹس پہلے کے مقابلے میں کم شدت والے ہو سکتے ہیں، تاہم علامات کو نظر انداز نہ کیا جائے ،کورونا اور فلو دونوں سانس کی بیماریوں کی علامات پیدا کر سکتے ہیں، اس لیے فلو کی علامات ظاہر ہونے پر شہری خود تشخیص کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلو سے بچاؤ کے لیے موسمی انفلوئنزا ویکسین لگوانی چاہیے جو بیماری کی شدت اور پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہے ۔ بزرگ، حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں کے شکار افراد فلو اور کورونا سے خصوصی احتیاط کریں،ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ کورونا اور فلو سے بچاؤ کے لیے رش والی جگہوں پر احتیاط برتی جائے ، ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے اور بیمار ہونے کی صورت میں فاصلہ رکھا جائے ۔ طبی ماہرین کے مطابق کورونا ویکسین اور موسمی فلو ویکسین ایک ہی دن بھی لگائی جا سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف کی پرنس رحیم آغا خان پنجم سے نیویارک میں ملاقات، پاکستان اور اے کے ڈی این تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر