پی ٹی آئی کے اہم سینیٹر کے بیٹے نے جے یو آئی میں با ضابطہ شمولیت کااعلان کردیا

ملاکنڈ(نیشنل ٹائمز) حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فدا محمد خان کے فرزند انجینئر احتشام الحق نے جے یو آئی میں با ضابطہ شمولیت کااعلان کردیا۔ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرفدامحمد خان کے فرزند انجینئراحتشام الحق اپنے سینکڑوں ساتھیوں و خاندان سمیت حکمران جماعت سے مستعفی ہو کر جمعیت علما اسلام میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے ہیں اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیٹرمولاناعطاالرحمٰن نے شمولیت اختیارکرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں۔سینیٹرمولانا عطا الرحمن کا کہنا ہے کہ جے یو آئی حادثاتی طور پر بننے والی جماعتنہیں بلکہ ایک با اثرتحریک ہے، بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی عوامی مقبولیت کھوچکی ہے، عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جڑیں کاٹ دیں، 27 مارچ کو صوبہ بھر سے حکمران جماعت کاصفایا ہوگا۔مولانا عطا الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لانے والے آج شرمندہ ہیں، یہ لوگ نہ گھر چلاسکتے ہیں اور نہ ملک، حکومت نے صرف ایک کام کرکے نوجوانوں کو بے راہ کیا۔سینیٹرمولاناعطا الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت اقرار کرے کہ ہم ملک چلانے کے اہل نہیں، جمیعت علما اسلام آج بھی اپنے بیانیہ پرکھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر