محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی اور اہم پیغام پہنچایا۔

ذرائع ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نے ایرانی صدر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے بارے بریف کیا، محسن نقوی نے معاہدہ کے حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خلیجی ممالک، ایران اور امریکہ کے اعلی حکام کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے میں ہیں، فیلڈ مارشل خطے میں امن مذاکرات کو لیڈ کر رہے ہیں، جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فیلڈ مارل کی معاونت کر رہے ہیں۔

قبل ازیں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، دوطرفہ تعلقات بڑھانےسے باہمی مفادات یقینی،علاقائی سکیورٹی و استحکام مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران سے تعلقات بڑھانے اور انہیں مضبوط کرنے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر پاکستانی حکام کی محبت اور دلچسپی ایران کیلئے انتہائی قابل قدر ہے، ایران تمام شعبوں میں پاکستان سے تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات بڑھانے اورتعاون گہرا کرنے سے باہمی مفادات یقینی ہوں گے اور علاقائی سکیورٹی و استحکام بھی مضبوط ہوگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اورپاکستان کے تعلقات مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔تہران سے تعلقات کو جامع انداز سے بڑھانے کیلئے اسلام آباد انتہائی سنجیدہ عزم کےساتھ اقدامات کررہاہے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر