نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکولز کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک وسیع کیا جا رہا ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی اسی طرز کے معیاری تعلیمی ادارے قائم کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، اگر نوجوانوں کو جدید علوم کے سفر میں شامل نہ کیا گیا تو پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائے گا، دانش سکولز جیسے ادارے پسماندہ اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا اپنے دورِ حکومت میں پنجاب میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بعض لوگوں نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کو رشوت سے تعبیر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تاہم آج یہی لیپ ٹاپ نوجوانوں کو جدید دور میں داخل ہونے اور جدید علوم تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے لیپ ٹاپ کو صرف ایک مشین قرار دیا، لیکن وہ اسے ایک ’مشن‘ سمجھتے ہیں، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے اس مشن کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اس لیے انہیں معیاری تعلیم، جدید علوم اور ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی دینا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر