جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد گوالمنڈی اور کٹاریاں کے علاقوں سے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا گیا۔

گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا، جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بڑھتی رہی، صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی کیفیت کے خطرے کے سائرن بھی بجا دیئے گئے۔

نالہ لئی کے کٹاریاں مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی 19 فٹ کی سطح تک بلند ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

حکام کے مطابق شہریوں کو نالہ لئی، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نشیبی علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں اوسطاً 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، گولڑہ کے مقام پر سب سے زیادہ 113 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ، بوکرا میں 40 ملی میٹر، سید پور 70، ایچ ایٹ 57 اور شمس آباد میں 44 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارش کے اعداد و شمار کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا اوسط ریکارڈ 76.05 ملی میٹر رہا، اسلام آباد کے گولڑہ کے علاقے میں سب سے زیادہ 114 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سیدپور ویلج میں 71 ملی میٹر، پی ایم ڈی ایچ ایٹ میں 57 ملی میٹر اور بوکرا آئی 12 میں 46 ملی میٹر بارش ہوئی۔

راولپنڈی میں نیو کٹاریاں میں 59 ملی میٹر، پیرودھائی میں 51 ملی میٹر، شمس آباد اور گوالمنڈی میں 45 ملی میٹر جبکہ کچہری چکلالہ کے قریب 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح میں کمی کے باوجود کٹاریاں اور گوالمنڈی میں الرٹ برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں اور بالائی علاقوں میں ہونے والی تیز بارشوں کے باعث شکر گڑھ کے نالہ بئیں میں سیلابی صورتحال ہے، درجن بھر سے زائد دیہات کی فصلیں ڈوب گئیں۔‏

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کے نتیجے میں دیگر دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر