آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ

‎مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے باغ کے 2 انتخابی حلقوں ایل اے-15 باغ-2 اور ایل اے-16 باغ-3 کے مجموعی طور پر 23 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کر لیا، دونوں حلقوں میں پولنگ 15 اگست کو ہوگی۔

‎چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے بتایا کہ دوبارہ پولنگ کا فیصلہ متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا ہے، ایل اے-15 باغ-2 کے 9 جبکہ ایل اے-16 باغ-3 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

‎الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے-15 باغ-2 میں مجموعی 213 پولنگ سٹیشنز میں سے 204 کے نتائج ریٹرننگ افسر کو موصول ہو چکے ہیں، جبکہ ایل اے-16 باغ-3 کے 186 میں سے 172 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔

‎ایل اے-15 باغ-2 کے پولنگ سٹیشن نمبر 114، 135، 143، 144، 145، 146، 147، 148 اور 186 پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

‎اسی طرح ایل اے-16 باغ-3 کے پولنگ سٹیشن نمبر 28، 29، 40، 49، 50، 51، 77، 91، 109، 110، 111، 112، 143 اور 149 پر بھی 15 اگست کو دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔

‎چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل نے دونوں حلقوں کے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور آئندہ پانچ سال کے لیے اپنے نمائندے کا انتخاب کریں۔

‎یاد رہے کہ حلقہ ایل اے-14 دھیرکوٹ، باغ غربی سے عوامی دست و بازو کے امیدوار سردار ساجد عباسی جبکہ ایل اے-17 حویلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کامیاب قرار پائے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر