مظفر آباد(نیشنل ٹائمز) آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سامنے آرہے ہیں۔
حلقہ ایل اے14 باغ 1
واضح رہے کہ ایل اے 14 ضلع باغ کے تمام 214 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، مسلم کانفرنس کے سربراہ و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔
یہ نشست جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے سردار ساجد اقبال جیت گئے ہیں، ساجد اقبال نے 40 ہزار 427 ووٹ حاصل کئے جبکہ سردار عتیق 19 ہزار 120 ووٹ حاصل کر سکے، یوں ساجد اقبال نے سردار عتیق سے دُگنے سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔
ایل اے 15 باغ 2
213 پولنگ سٹیشنز میں سے 45 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ضیاء قمر 5200 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد مشتاق احمد منہاس 2244 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 16 باغ 3
186 پولنگ سٹیشنز میں سے 84 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار میر اکبر خان 9243 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سردار قمر زمان خان 7144 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 17 باغ 4
199 پولنگ سٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چودھری محسن عزیز 443 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 344 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔



