کولمبیا(نیشنل ٹائمز) مغربی کولمبیا میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 164 ہلاک اور 570 افراد زخمی ہو گئے۔
کولمبین حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ملک کے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، امدادی کارکن ملبے تلے پھنسے افراد کو تلاش کرنے اور انہیں زندہ نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
کولمبیا کے حکام نے بتایا کہ ملک کے 32 شہر زلزلے سے شدید متاثر ہوئے، کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 تھی اور اس کا مرکز کولمبیا کے بحرالکاہل کے ساحل پر واقع کم آبادی والے صوبے چوکو میں تھا، زلزلے کی گہرائی 107 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا قومی حکومت نے انسانی جانوں کے تحفظ، متاثرہ آبادیوں کی مدد اور جہاں بھی ضرورت ہو وہاں امداد پہنچانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں۔



