اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرۂ احمر میں کمرشل جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ حملے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، انہوں نے جاں بحق پاکستانیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیر جنگی کمرشل جہازوں پر حملے معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ایسے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور بحری جہاز رانی کیلئے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان سعودی حکام اور یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت سے رابطے میں ہے۔

اسحاق ڈار نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کو متعلقہ حکام سے فوری رابطے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ سفارتخانہ جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں واپس لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے، زخمی پاکستانی شہری کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بحیرۂ احمر میں پیش آنے والے واقعے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی حکومت اور کوسٹ گارڈ ذرائع نے کہا تھا کہ بحیرۂ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ کیا ہے، حملے میں کارگو جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا گیا جس میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر