فواد چوہدری کا پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاعرانہ تبصرہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاعرانہ تبصرہ کیا ہے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاکر شجاع آبادی کا شعر لکھا۔توں شاکر آپ سیانا ایں،ساڈا چہرہ پڑھ حالات نہ پچھ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی، انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا2023 کا انتخاب آخری ثابت ہونا ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج ، اسپیکر ڈائس کے گھیراؤ اور شدید نعرے بازی کے باوجود ضمنی مالیاتی بل 2021ء (منی بجٹ) اور بینک دولت پاکستان (ترمیمی) بل 2022ءکی منظوری دیتے ہوئے اپوزیشن کی پیش کر دہ ترامیم اوران پر الگ الگ ووٹنگ کا مطالبہ بھی کثرت رائے سے مسترد کردیا ۔



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر