سانحہ مشرقی پاکستان: بھائی کو بھائی سے جدا ہوئے 50 سال کا عرصہ بیت گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سقوط ڈھاکہ کو آج 50 برس بیت گئے، مکار دشمن بھارت کی مکروہ سازش کی بھینٹ چڑھ کر آج کے دن 1971 میں پاکستان دو ٹکڑے ہوا اور یوں بھائی، بھائی سے جدا ہوگیا۔ماضی کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں لیکن یہ دن ماضی سے سیکھنے اور دشمن کی چالوں سے خبردار رہنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔پاکستان کی سیاسی بے یقینی کی صورت حال کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے مکار بھارت نے 1971 کی جنگ سے بہت پہلے پاکستان کو دو لخت کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا، اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھارت میں خفیہ ایجنسی را بنانے کے بعد اگرتلہ سازش تیار کی گئی۔بھارتی فوج نے پاکستان کے خلاف شدت پسند تنظیم مکتی باہنی کے 2 لاکھ سرگرم کارکن تیار کیے جنہوں نے پہلے سے ہی پاک فوج کے خلاف گوریلا کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔تاریخ دان ڈاکٹر جنید کا کہنا ہے بھارت کا یہ پراپیگنڈا بھی درست نہیں کہ پاکستانی جنگی قیدیوں کی تعداد 90 ہزار فوجیوں پر مشتمل تھی، حقیقت تو یہ ہے کہ مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوجیوں کی مجموعی تعداد تقریباً 34 ہزار تھی۔بھارت نے مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، معاشرتی اور جغرافیائی خلا کو پاکستان توڑنے کے لیے استعمال کیا، مکار دشمن آج بھی اسی ڈگر پر چل رہا ہے اور بلوچستان سے را کے ایجنٹ کلبھوشن جادھو کی گرفتاری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر