حکومت کی مشروبات اور سگریٹ پر نیا ٹیکس لگانے کی تیاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مشروبات پر اور تمباکو پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور آئے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔مشروبات پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور آئےگی، مضر صحت میٹھے مشروبات اورتمباکو پر ٹیکس لگانےکی تجویز ہے۔اجلاس میں کھاد کے کارخانوں کیلئے لیٹ پی منٹ سرچارج کی سمری زیرغورآئیگی اور پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری متوقع ہے۔ای سی سی پاورڈویژن اخراجات کیلئے 3کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی سمری پر غور کرے گی جبکہ ملک میں گندم کے دستیاب ذخائر اور طلب پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں گندم درآمد سے متعلق چھٹا ٹینڈر کھولنے کی منظوری دی جائے گی اور افغانستان کوگندم کی فراہمی کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹریٹیجک اسٹیٹ پالیسی فریم ورک اور پاک فضائیہ اہلکاروں کیلئے سکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کی سمری پر بھی غور کرے گی۔ایجنڈے میں تیل و گیس میں خودکفیل کےپی اضلاع میں گیس نیٹ ورک بحالی کی منظوری اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کےدوسرے مرحلے کی منظوری بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر