ڈرکی وجہ سے پیروی کیلئے لالہ موسیٰ سے لاہورنہیں آرہے، گرفتارریمبو کے اہل خانہ کی گفتگو

لاہور(نیشنل ٹائمز)ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے الزامات کے بعد گرفتار ہونے والے ریمبو کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہم ڈرکی وجہ سے پیروی کیلئے لالہ موسیٰ سے لاہورنہیں آرہے، ہمیں کہا گیا ہے اگرآپ لاہور آؤگے توآپ کو بھی پکڑ لیں گے، ہمارے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہم ریمبو کی رہائی کیلئے کیس کی پیروی کیسے کریں،عائشہ اکرم نے ایک بارہمارے گھر رات قیام بھی کیا،جب سے گریٹراقبال پارک کا واقعہ ہوا ریمبو تب سے ان کے گھر پر ہی رہ رہا تھا اوربیمار ہونے پر اسے گھربھجوایا گیا۔ ایک انٹر ویو میں ریمبو کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں صرف اتنامعلوم کہ ریمبو ٹک ٹاک بناتاہے، عائشہ اکرم والاواقعہ ٹی وی پر دیکھا۔انہوں نے کہاکہ ریمبو گھر ہوتا تھاتوعائشہ اکرم فون کر کے اسے لاہو ربلا لیتی تھی اور نہ آنے کی صورت میں دھمکیاں دیتی تھی۔ ریمبو کے والداور والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ اس کے تین بچے ہیں اور ہر وقت اپنے باپ کو یاد کرتے ہیں۔ریمبو کے چھوٹے بھائی نے کہا یہ عورت صرف شہرت کے پیچھے بھاگ رہی ہے،اس نے سارے پاکستان کے مردوں کو بدنام کیا۔ عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ڈیڑھ سال میں ریمبو کو 10لاکھ روپے دئیے ہیں، وہ اپنی تنخواہ60سے70ہزار بتاتی ہے کیا اس تنخواہ سے10لاکھ جوڑ ے جا سکتے ہیں



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر