سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو میرے ساتھ منسوب کرنا انتہائی گھٹیا پن ہے: محمد زبیر

کراچی(نیشنل ٹائمز)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب مبینہ ویڈیو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں ہے، میرے ساتھ ایک جعلی ویڈیو کو منسوب کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس ملک کیلئے ہمیشہ ایمانداری کیساتھ کام کیا اور اس کی فلاح کیلئے اپنی آواز اٹھاتا رہوں گا لیکن اس ویڈیو کے پیچھے جو بھی عناصر ہیں انہوں نے انتہائی گھٹیا پن کا ثبوت دیا ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید پریشانی کی فضا ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہاں کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے۔خیال رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس موجود شخص بارے دعوے کئے جا رہے ہیں کہ وہ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر ہیں، تاہم کسی ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔یہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں نے اس میں موجود افراد کی شناخت چھپانے کیلئے اسے ایڈیٹ کیا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو کسی پرتعیش کمرے میں خفیہ کیمرے سے فلم بند کی گئی ہے جس میں مرد اور خاتون نازیبا حرکتیں کرنے میں مصروف ہیں۔معروف صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے اس ویڈیو کو جعلی اور doctored قرار دیا ہے۔ وہ ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیں گے۔ادھر اینکر منصور علی خان نے بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک سیاسی شخصیت کے حوالے سے وائرل ویڈیو فیک ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر