پی آئی اے خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پی آئی اے خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن قرار دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وقاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معائدہ ہوا جس میں یہ طے پایا کہ پی آئی اے اپنے دفاتر، ایئر پورٹس اور جہاز میں ہراستگی کو روکنے کے لیے شعور اجاگر کرے گا۔ اس لحاظ سے پی آئی اے خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی ہے۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر ہراستگی کو روکنے کے لیے وفاقی محتسب سے مل کر قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے اپنی پروازوں اور تمام دفاتر میں حراستگی کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے پروگرام میں شامل ہو گیا ہے اور پی آئی اے دنیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے اقوام متحدہ کے پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ایئر مارشل ارشد ملک نے اس موقعے پر کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب پی آئی اے اور پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے۔یو این وومن کی سربراہ شرمیلا رسول نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں آمد و رفت اور ٹرانسپورٹ کا نظام اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان جیسے ملک میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا۔وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے پی آئی اے اور یو این ویمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب معاشرے میں ہراستگی کو روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کے لیے سرگرم رہے گا۔



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر