حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)تفصیلات کے مطابق تین روزہ عرس کی تقریبا وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے رسم چادر پوشی کے بعد شروع ہو گی۔حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ 26، 27، 28 ستمبر تک عرس تقریبات جاری رہیں گیں۔ ایس پی ٹریفک آصف صدیق کی نگرانی میں 03 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز، 654 وارڈنز تعینات ہیں۔رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 10 فوک لفٹرز، 02 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں۔ منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ زائرین کی آمد ورفت کےلئے 04 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کیے ہیں، زائرین اپنی گاڑی/موٹر سائیکل کو گریٹر اقبال پارک، ناصر باغ، موری گیٹ اور دربار آئی ہسپتال میں پارک کر سکتے ہیں۔ عرس مبارک کی تقریبات کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائیگا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی چوک سے جانب ریلوے اسٹیشن بجھوایا جائیگا، اسی طرح شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک نیازی شہید چوک سے بندروڈ، سگیاں بجھوائی جائیگی، چوبرجی چوک سے لوئر مال/داتا صاحب آنیوالی ٹریفک کوMAOکالج سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائیگا، انرسرکلر روڈ سے آنیوالی ٹریفک موری گیٹ سے براستہ اردو بازار کچہری روڈ اپنی منزل کیطرف جاسکے گی،بوقت ضرورت ٹرن لاء کالج سے ٹریفک کواردو بازار نہیں جانے دیاجائیگا،انر سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی،چوک ضلع کچہری،کارنرDIGآپریشن آفس،R/Oگیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کوئی بھی ٹریفک لوئر مال نہیں جاسکے گی۔سی ٹی او لاہور کے مطابق چوک ریٹیگین،چوک بلال گنج چوک بیری والا،R/Oموری گیٹ سے بھی کوئی ٹریفک داتا حضورکی طرف نہیں جاسکے گی،چوک ٹیکسالی،موری گیٹ، چوک آزادی سے بھی کسی قسم کی ٹریفک لوئرمال روڈ پر داخل نہیں ہوگی۔شاہدرہ سے اپر مال آنے والے شہری براستہ ریلوے اسٹیشن، پریس کلب سے اپر مال جا سکتے ہیں، چوبرجی اور پی ایم جو چوک سے راوی روڈ جانے والے شہری براستہ سگیاں رنگ روڈ جا سکتے ہیں۔ تمام سست رفتار ٹریفک کو چوک ٹیکسالی براستہ موہنی روڈ اور موری گیٹ سے جانب اردو بازار چلایا جائیگا۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر