قطری وزیر کی فیلڈ مارشل ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں

اسلام آباد،راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ سے قطری وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سکیورٹی فورس (لخویا)، شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے ملاقات کی، اس موقع پر قطر کی انٹرنل سکیورٹی فورس (لخویا)اور پاکستان کی فیڈرل کانسٹیبلری کے درمیان سکیورٹی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)، نیز منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی اور پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے ان دستاویزات پر دستخط کیے ۔نیشنل کرائم کنٹرول انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )اور قطر کی نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی کے درمیان تعاون بڑھانے اور پولیس افسران کے تبادلے کے پروگرام کو وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج بھی تعمیر کرے گا۔وزیراعظم نے قطر کے مہمان کا پاکستان کے پہلے دورے پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کی وزارتِ داخلہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا ۔ وزیراعظم نے قطر کے امیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے قطری قیادت کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر قطر کی جانب سے مائع قدرتی گیس کی مسلسل فراہمی کو سراہا، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہے ۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تقریباً 3 لاکھ پاکستانی قطر میں کام کر رہے ہیں جو وہاں کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان -قطر اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور کہا کہ خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں شامل موجود تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے ۔وزیراعظم نے قطر سے آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطر کے وزیر داخلہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر قطر کے وزیر داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر