ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانےکا خدشہ ہے جس کے تحت آئندہ ماہ دسمبر میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک بڑھنےکا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دسمبر میں بجلی کی قیمت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں بجلی کی قیمتوں اور صارفین پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھرکے بجلی صارفین سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ اداکر رہے ہیں تاہم نومبر کے مقابلے میں آئندہ ماہ دسمبر میں بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ مزید ایک روپے33 پیسےفی یونٹ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو بجلی کی قیمت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے، جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی صارفین پر کم سے کم بوجھ منتقل ہو۔

ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا میں درخواست دائر کرکے ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ کا اضافہ آئندہ 3 ماہ کے لیے مانگا ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا سماعت بھی کرچکا ہے، جس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔

اس کے علاوہ اکتوبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے لیے کیے جانےکا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر