صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں سے متعلق 12 بلوں کی منظوری دے دی، منظور کیے گئے بلوں میں اعلیٰ تعلیم، تعلیمی اداروں، سائنسی تحقیق، ثقافت، مذہبی امور اور سیاحت سے متعلق قوانین میں ترامیم شامل ہیں۔

صدرِ مملکت نے آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) ترمیمی بل 2026، پاکستان سٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026، ایریا آف سٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026 اور سینٹرز آف ایکسی لینس ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی۔

اسی طرح فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026 اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2026 بھی منظور کر لیے گئے، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ ترمیمی بل 2026 اور نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔

صدرِ مملکت نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ترمیمی بل 2026، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2026، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دے دی۔ 



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر