نئے صوبے ،مسئلہ صدر مملکت کے گھر میں موجود : رانا ثنا اللہ

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری سے درخواست کرنی چاہیے کہ صوبوں کا مسئلہ حل کریں،مسئلہ صدر کے گھر میں موجود ہے، صدر مملکت دونوں بیٹوں بلاول اور محسن نقوی کو سمجھا دیں ایسی گفتگو سے پیچھے ہٹ جائیں، موجودہ صورتحال ملک اور حکومت کیلئے بہتر نہیں،ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی اکنامک فورم میں تقریر مناسب نہیں تھی،نئے صوبوں کا منصوبہ محسن نقوی کا اپنا نہیں ہو سکتا، پاورفل کوارٹرز بخوبی سمجھتے ہیں معاملہ شروع کرنے سے پہلے متنازعہ نہیں بنایا کرتے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم صوبوں کیلئے ہر وقت تیارہے ،کراچی کو صوبہ بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آتاتوبلاول بھٹو کووہاں بات کرنی چاہیے تھی، یہ کہناکہ خون خرابہ ہوگا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کونگران وزیراعلیٰ،وزیرداخلہ بنانے میں آصف زرداری کا60فیصدحصہ ہے ، ہم جب بھی صدر زرداری سے ملنے گئے محسن نقوی ہمارا استقبال کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر