وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو

کراچی(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا کہ وہ عوامی مسائل پر فوکس کریں۔

شہرِ قائد میں ویٹ سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات، پاکستان کا ہر شہری جنگ کا بوجھ اٹھا رہا ہے، عوام کو ریلیف دینا پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام کو مہنگائی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جنگ کا معاشی بوجھ پاکستان کا ہر شہری اپنے کندھوں پر اٹھا رہا ہے، معاشی بحران کے باعث ڈیزل اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جنگ کے خاتمے تک عوام کی مشکلات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ مشکل وقت نہیں دیکھا، خطے میں اب تک امن کا کوئی معاہدہ نظر نہیں آ رہا اور پوری دنیا میں حکومتوں کی توجہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان میں عوامی مسائل پر توجہ دینے کی روایت ختم ہوتی جا رہی ہے، تاہم پیپلزپارٹی کا آج بھی فوکس محدود وسائل میں عوام کی مدد اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو احساس ہے کہ ملک میں معاشی بحران، مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل موجود ہیں، بے نظیر ہاری کارڈ کاشت کاروں اور چھوٹے زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ چھوٹے کاشت کار زرعی شعبے کا 90 فیصد حصہ رکھتے ہیں اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ان کی مدد کی ہے۔ موجودہ حالات میں کھاد کا حصول مزید مشکل ہو سکتا ہے، اسی لیے کاشت کاروں کو فی ایکڑ چار ہزار روپے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نے سندھ حکومت کی جانب سے تھرپارکر اور عمرکوٹ کو آفت زدہ قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آٹھ ہزار روپے فراہم کرنے کا اقدام بھی قابل تحسین ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ یہی طریقہ رہا ہے کہ معاشی بحران کے دوران عوام کا ساتھ دیا جائے اور انہیں مشکلات سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں عالمی معیار کے صحت کے ادارے قائم کیے گئے ہیں، دنیا بھر میں مہنگا ترین علاج سندھ میں مفت فراہم کیا جاتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو پیپلزپارٹی کے منشور کو اپنانا چاہیے تاکہ عوامی فلاح اور ریلیف کے اقدامات کو ترجیح دی جا سکے۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ زیراعظم صاحب کیا کریں وہ جب بھی کوئی پلان بناتےہیں ان کاکوئی وزیر اپنا ایجنڈا لےآتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کریں، چاہتا ہوں وزیراعظم شہبازشریف 5سال کی مدت مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ مولانا فضل الرحمان کو پسند کریں یا نہ کریں وہ اپوزیشن کی نشست پر ہیں، بانی پی ٹی آئی کےایشوز اپنی جگہ، ان کی جماعت پارلیمان میں ہے، مل کر اگر مسائل کا سامنا کرتا ہے تو پی ٹی آئی کو انگیج کرنا پڑے گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگر میری نظر میں ملکی مفاد اہم نہ ہوتا تو میں بھی کہتا رگڑا دیتے رہو، جب تک ہم معاشی بحران سے نکلتے نہیں، تب تک کوئی اورایجنڈا نہیں ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر