چین سے استعمال شدہ سمارٹ فونز کی پاکستان درآمد میں اضافہ

 شینزین(نیشنل ٹائمز)دنیا بھر میں چپ کی قلت اور نئے فونز کی بڑھتی قیمتوں کے باعث استعمال شدہ (سیکنڈ ہینڈ)سمارٹ فونز کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، جس کا سب سے بڑا مرکز چین کا جنوبی شہر شینزین بن چکا ہے ۔ افریقا سے بنگلہ دیش اور پاکستان تک کے تاجر ٹوٹی سکرینوں والے پرانے فونز بھی بڑی تعداد میں خرید کر اپنے ممالک لے جا رہے ہیں تاکہ مرمت کے بعد انہیں منافع بخش قیمت پر فروخت کیا جا سکے ۔چینی ایسوسی ایشن آف سرکلر اکانومی کے مطابق دنیا میں سمارٹ فونز تیار کرنے والے سب سے بڑے ملک چین میں سالانہ 40 کروڑ سے زائد موبائل فونز ضائع یا تبدیل کیے جاتے ہیں۔

شینزین کی معروف الیکٹرانکس مارکیٹ ‘ہواچیانگبے ‘ میں پرانے فونز کے ڈھیروں کا جائزہ لیتے ہوئے 38 سالہ پاکستانی تاجر اختر محمد نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ پورے چین سے خراب موبائل فونز یہاں آتے ہیں اور تاجر انہیں خرید کر پاکستان لے جاتے ہیں، جہاں ان کی مرمت کر کے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے ۔2007 سے چین کا سفر کرنے والے اختر محمد کے مطابق پاکستان میں لوگ امریکا اور یورپ کی طرح ہر چھ ماہ یا ایک سال بعد فون تبدیل کرنے کے بجائے ایک ہی فون چار سے پانچ سال تک استعمال کرتے ہیں اور خراب ہونے پر اسے بدلنے کے بجائے مرمت کو ترجیح دیتے ہیں۔ریسرچ فرم کاؤنٹر پوائنٹ کے تجزیہ کار ایوان لیم کے مطابق جنوبی ایشیا اور افریقہ جیسی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں قوتِ خرید کم ہونے کے باعث صارفین استعمال شدہ ماڈلز کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ کاؤنٹر پوائنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2026 کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی میں سالانہ بنیادوں پر 13فیصد اضافہ ہوا اور حجم 15 کروڑ یونٹس تک پہنچ گیا۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر