سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے گفتگو کے دوران علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بات چیت کی۔

سعودی وزیر خارجہ نے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے قیام کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ سے گفتگو میں علاقائی معاملات پر مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے سفارتی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔



  تازہ ترین   
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
جے ڈی وینس کی آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر