این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز) پنجاب کے دو حلقوں میں انتخابی دنگل سج گیا، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 77 میں 333 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں 142 مردانہ، 137 زنانہ اور 54 مشترکہ پولنگ سٹیشنز شامل ہیں، این اے 77 میں مجموعی طور پر 963 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں 536 مردانہ اور 427 زنانہ ہیں۔

حکام کے مطابق سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں، جبکہ اس حلقے میں 11 امیدوار میدان میں ہیں۔

ن لیگ کی جانب سے محمود بشیر ورک کے بیٹے راشد بشیر ورک امیدوار ہیں، یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

2024 کے عام انتخابات میں محمود بشیر ورک نے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ راشدہ طارق 91 ہزار 825 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی تھیں، دونوں امیدواروں کے درمیان 17 ہزار 879 ووٹوں کا فرق تھا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی میں بھی ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے، 2 لاکھ 58 ہزار 122 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

اس نشست پر مسلم لیگ ن نے چودھری اسد حنیف جٹ کو امیدوار نامزد کیا ہے، یہ نشست ایم پی اے چودھری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
جے ڈی وینس کی آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر