ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دی ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال میں ہتھیاروں کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے میزائل اور ڈرون پروگرام کا ڈھانچہ اس انداز میں ترتیب دیا ہے کہ دشمن کی ممکنہ کارروائیاں اس کی پیداواری صلاحیت کو متاثر نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ماضی میں بھی ایران کو میزائل بنانے سے نہیں روک سکا کیونکہ ملک کا پیداواری نظام لچکدار بنیادوں پر قائم ہے، پیداواری لائنوں کو زیر زمین منتقل کرنے کا مقصد دفاعی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایرو اسپیس فورس کے تمام ہتھیار مقامی علم، مہارت اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں، جبکہ ایران نے اس مقصد کیلئے کسی دوسرے ملک سے ہتھیار درآمد نہیں کیے۔



  تازہ ترین   
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
جے ڈی وینس کی آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر