نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے سیاسی حریف اور سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دے دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی صدر کی جانب سے گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کیلئے 28 دن کی مہلت دی گئی ہے جس میں مزید 14 دن کی توسیع بھی ممکن ہے۔

گادی آئزن کوٹ کے سامنے حکومت بنانے کیلئے مختلف سیاسی راستے موجود ہیں، جن میں عرب جماعتوں کی بیرونی حمایت سے اقلیتی حکومت کا قیام، مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد یا نیتن یاہو کے ساتھ قومی حکومت تشکیل دینا شامل ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں میں حکومت بنانے کیلئے 61 نشستوں کی اکثریت درکار ہے، 66 سالہ گادی آئزن کوٹ ماضی میں اسرائیلی فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں اور غزہ میں فوجی کارروائیوں سمیت نیتن یاہو کی قیادت پر کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔

گادی آئزن کوٹ نیتن یاہو کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کی مخالفت بھی کر چکے ہیں، جبکہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کے بھی ناقد ہیں۔

اگر گادی آئزن کوٹ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اسرائیلی یہودی برادری سے ملک کے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔

دوسری صورت میں اگر گادی اور دیگر نامزد امیدوار حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہے تو اسرائیل میں دوبارہ انتخابات کروانے کی نوبت آ سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
جے ڈی وینس کی آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر