امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے بحیرۂ عمان میں ایک تجارتی جہاز کو ناکارہ بنا نے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کو نشانہ تب بنایا گیا جب اس کے عملے نے متعدد انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی فوجی طیارے نے کارگو جہاز ایم وی ہُدا کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا، جہاز پر سینٹ کٹس اینڈ نیوس کا پرچم آویزاں تھا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی سے پہلے جہاز کے عملے کو ان حصوں سے دور ہونے کی ہدایت دی گئی تھی جنہیں نشانہ بنایا جانا تھا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ جہاز ایک ایرانی بندرگاہ پر رُکنے کے بعد خطے کے پانیوں سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔

دوسری جانب برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بحیرۂ عمان میں ایک تجارتی جہاز اور فوجی دستوں کے درمیان پیش آنے والے ایک واقعے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بیان امریکی سینٹرل کمانڈ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے ایم وی ہُدا نامی کارگو جہاز کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا۔

ادارے کے مطابق واقعہ کے وقت جہاز کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان، عملے کی حالت اور ماحولیاتی اثرات کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں تھیں، جبکہ تحقیقات جاری ہیں

ابھی یہ واضح نہیں کہ دونوں بیانات ایک ہی واقعہ سے متعلق ہیں یا نہیں۔

سینٹ کام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اب تک امریکی افواج 147 تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کروا چکی ہیں جنہوں نے احکامات پر عمل کیا، جبکہ مزید پانچ جہازوں کو اس لیے روک دیا گیا کیونکہ انھوں نے احکامات ماننے سے انکار کیا تھا۔



  تازہ ترین   
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
جے ڈی وینس کی آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر