سندھ حکومت کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ کر لیا اور تھرپارکر میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرپارکر کے تمام 7 تعلقوں میں خشک سالی جیسی صورتِحال ہے، جہاں 85 سے 90 فیصد فصلیں تباہ یا غیر پیداواری ہو چکی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ زرعی توسیع کے محکمے کے مطابق فصلوں کو تقریباً 90 فیصد نقصان پہنچا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور غیر فعال آر او پلانٹس کی فوری مرمت کر کے انہیں فعال کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی فراہمی کے تمام موجودہ ذرائع کو بھی فوری بحال کیا جائے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری کو نوکوٹ سے مٹھی تک پانی کی لائن بچھانے کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ نوکوٹ سے مٹھی تک پانی کی فراہمی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی جائے، خشک سالی کے باعث مویشیوں کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے اس کی سفارشات دی جائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرپارکر کے متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت ان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ستمبر 2026ء میں تھرپارکر کے ساتوں تعلقوں میں بارش صرف ایک سے 36 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، غیر متوازن بارشوں کے باعث فصلیں اور قدرتی گھاس پکنے سے پہلے ہی خشک ہو گئیں۔



  تازہ ترین   
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
جے ڈی وینس کی آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر