قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت  کے ارکان نے ڈاکٹر مہیش کمار کی قیادت میں پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، قائمہ کمیٹی کے ارکان نے انتظامیہ پر شدید تنقید کی اور آتشزدگی کی وجوہات پر سوال اٹھا دیے،

سربراہ قائمہ کمیٹی صحت مہیش کمار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر صحت نے بیان دیا کہ پرانے اے سی سے سپارک ہوا، کوئی کہہ رہا ہے آکسیجن سلنڈر پھٹا ہے،  کسی کو یہ معلوم ہی نہیں کہ آگ کیسے لگی، کہا گیا وارڈ میں موجود اے سی کافی عرصے سے کام نہیں کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تجربہ کار ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی بنا رہے ہیں جو واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

ممبر کمیٹی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ  ڈاکٹرز اور سٹاف کی جانب سے مختلف بیانات سننے کو ملے، وزیر صحت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز استعفیٰ دیں۔

قائمہ کمیٹی صحت کے سربراہ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے حوالے سے بھی انتظامیہ سے پوچھا گیا ہے کہ آیا اس سے یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ آگ اے سی سے شروع ہوئی تھی، لیکن فوٹیج میں بھی ایسا کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا۔

ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ نرسری کا موجودہ حصہ 1990 میں تعمیر کیا گیا تھا، جبکہ ہسپتال میں ایک نیا بلاک بھی حال ہی میں تعمیر ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں موجود ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ نرسری، جہاں انتہائی حساس حالت میں نومولود بچوں کو رکھا جاتا ہے، کے لیے نیا بلاک زیادہ موزوں تھا۔

ان کے مطابق نئے بلاک کو نرسری کے بجائے گائنی وارڈ کے لیے استعمال کیا گیا، جبکہ بچوں کو پرانے بلاک میں رکھا گیا، کمیٹی اس معاملے کا بھی جائزہ لے گی کہ نرسری کے لیے نئے بلاک کے بجائے پرانی عمارت کے استعمال کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 24 گھنٹے میں قائم کی جانے والی کمیٹی کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ اس معاملے میں کیا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا اور تمام متعلقہ حکام سے سوالات کے جوابات لیے جائیں گے، انہوں نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ کمیٹی سمیت تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں شرکت کریں کیونکہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: دفتر خارجہ
پمز ہسپتال میں جاں بحق 14 بچے سپرد خاک، اقوام متحدہ، چین، ایران، برطانیہ، سعودیہ کا اظہارِ افسوس
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا
نیپال، تبت میں تباہ کن سیلاب، 273 سے زائد افراد ہلاک، 1500 لاپتہ
میرے خیال میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، وہ ہلاک نہیں ہوئے: ٹرمپ
مسلم لیگ(ن )نےوزیراعظم آزادکشمیر کیلئے  نام فائنل کرلیا
پمز میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے، ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے: وزیر صحت مصطفیٰ کمال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر