نیپال، تبت میں تباہ کن سیلاب، 273 سے زائد افراد ہلاک، 1500 لاپتہ

کٹھمنڈو(نیشنل ٹائمز)نیپال اور تبت کی سرحد پر آئے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک کم از کم 273 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں، جن میں بڑی تعداد غیر ملکی سیاحوں کی ہے۔

نیپالی پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 273 ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں سے 64 افراد کی لاشیں ضلع چتوان کے نشیبی علاقوں سے اور 26 افراد کی لاشیں نوال پراسی ایسٹ سے ملی ہیں، اب بھی لاپتہ افراد میں 28 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی حتمی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خیال کیا جا رہا ہے کہ کم از کم 1500 افراد لاپتہ اب بھی لاپتہ ہیں، جن میں 80 غیر ملکی شہری شامل ہیں، اور ان میں سے اکثر افراد کا تعلق انڈیا سے ہے۔

نیپال کے وزیرِ اعظم بیلندر شاہ کے مطابق پورا ملک صدمے میں ہے، بعض زندہ بچ جانے والوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے اہلِ خانہ کو سیلابی ریلے میں بہتے دیکھا۔

اچانک آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً آٹھ ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے، امریکا، چین، یورپی یونین اور انڈیا ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے امداد فراہم کرنے یا امدادی سامان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

حکام نے ابتدا میں خیال ظاہر کیا تھا کہ اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ زلزلہ تھا، تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے تازہ ترین تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ علاقے میں کوئی زلزلہ نہیں آیا تھا اور گلیشیئر کے منہدم ہونے اور مٹی و پتھروں کے بڑے بہاؤ نے اس زلزلے جیسی سرگرمی کو جنم دیا۔

ماہرین اب بھی واقعات کی پوری ترتیب کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بات معلوم ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہمالیہ کے بعض علاقوں میں گلیشیئرز کے زیادہ تیزی سے پگھلنے کا سبب بن رہی ہے، تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں موسمیاتی تبدیلی کے کردار کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: دفتر خارجہ
پمز ہسپتال میں جاں بحق 14 بچے سپرد خاک، اقوام متحدہ، چین، ایران، برطانیہ، سعودیہ کا اظہارِ افسوس
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا
نیپال، تبت میں تباہ کن سیلاب، 273 سے زائد افراد ہلاک، 1500 لاپتہ
میرے خیال میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، وہ ہلاک نہیں ہوئے: ٹرمپ
مسلم لیگ(ن )نےوزیراعظم آزادکشمیر کیلئے  نام فائنل کرلیا
پمز میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے، ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے: وزیر صحت مصطفیٰ کمال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر