پمز میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے، ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے: وزیر صحت مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز اسپتال میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے ، احتساب ان سے شروع ہونا چاہیے، ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم سے فائر سیفٹی اور ٹریننگ سمیت کئی معاملات پر بات ہوئی ہے۔ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے، پمز اسپتال کا حادثہ انتظامی یونٹس سے متعلق ہمارے موقف کی تائید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے، وزیر اعظم یا وفاقی وزیر کا کام اسپتال کو دیکھنا نہیں ہونا چاہیے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی غلطی کا مرتکب ہوا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے استعفا دینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ احتساب کیلئے سب سے پہلے خود کو وزیراعظم کے آگے پیش کیا ہے، وزیراعظم میرے باس ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا دوسرے دروازے پر گارڈ کی 24 گھنٹے ڈیوٹی ہے، اسی دروازے سے نومولود چوری ہوتے تھے، انخلا کے راستےمیں گارڈ کی ڈیوٹی ہے وہ 24 گھنٹے وہاں ہوتے ہیں، بچوں کے چوری ہونے کی وجہ سے ایک دروازے پرگارڈ کی تعیناتی تھی۔

یاد رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 14 جاں بحق ہوگئے۔



  تازہ ترین   
میرے خیال میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، وہ ہلاک نہیں ہوئے: ٹرمپ
مسلم لیگ(ن )نےوزیراعظم آزادکشمیر کیلئے  نام فائنل کرلیا
پمز میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے، ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے: وزیر صحت مصطفیٰ کمال
مسلم لیگ ن نے بیرسٹر افتخارگیلانی کا نام وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے فائنل کرلیا
امریکی پابندیاں ریاستی و معاشی دہشتگردی ہیں، ایران کا اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
دشمن کی مسلم ممالک میں تقسیم کی سازش فیلڈ مارشل کی قیادت میں ناکام بنائی: وزیراعظم
پمز سانحہ: 14 نومولود جاں بحق، فائر سیفٹی انتظامات کی خامیاں سامنے آگئیں، وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ
پمز اسپتال کی نرسری میں قیامت خیز آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر