دشمن کی مسلم ممالک میں تقسیم کی سازش فیلڈ مارشل کی قیادت میں ناکام بنائی: وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے پوری کوشش کی کہ خطے کے مسلمان ممالک میں تقسیم پیدا کریں لیکن مسلمانوں میں تقسیم کی اس سازش کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں ناکام بنایا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا امن دشمن عناصر مسلم ممالک میں نفرت پیدا کرنے میں ناکام رہے، بھارت سے جنگ میں پوری قوم متحد تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ترکیے اور سعودی عرب وہ ساتھی ہیں جنہوں نے اچھے برے ہر وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا سیرت کانفرنس کی پاکیزہ روایت زندہ رکھنے پر علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج کا عظیم اجتماع اس بات کی یاد دہانی ہےکہ ہم ایک ملت ہیں، نئی نسل پوری قوم کی امیدوں کا مرکز ہے، جیسی نسل تیار کریں گے، ویسا ہی ہمارا مستقبل ہوگا۔



  تازہ ترین   
دشمن کی مسلم ممالک میں تقسیم کی سازش فیلڈ مارشل کی قیادت میں ناکام بنائی: وزیراعظم
پمز سانحہ: 14 نومولود جاں بحق، فائر سیفٹی انتظامات کی خامیاں سامنے آگئیں، وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ
پمز اسپتال کی نرسری میں قیامت خیز آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
پمز سانحہ: وفاقی سیکریٹری صحت عہدے سے برطرف، اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم
پمز سانحہ: نواز شریف کا ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر