پمز سانحہ: نواز شریف کا ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پمز اسپتال میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پمز اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے، وہ سوگوار والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کرائے، ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

نواز شریف نے زور دیا کہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے اسپتالوں میں فائر سیفٹی سمیت تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد نومولود جاں بحق ہوئے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پمز اسپتال کی نرسری میں قیامت خیز آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
پمز سانحہ: وفاقی سیکریٹری صحت عہدے سے برطرف، اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم
پمز سانحہ: نواز شریف کا ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن، فضا پُر نور، ہر طرف چراغاں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر