بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ شو چھینگ گوانگ نے کہا ہے کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران چین کے ایکسپریس ویز نیٹ ورک کی لمبائی بڑھ کر ایک لاکھ 99 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
نائب وزیر نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کا فعال ہائی سپیڈ ریلوے نیٹ ورک 50 ہزار کلومیٹر سے بڑھ گیا اور ٹرانسپورٹ ہوائی اڈوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔
شو نے کہا کہ چین نے حجم اور استفادہ کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ڈاک کا نیٹ ورک بھی قائم کر لیا ہے۔
چین میں ایکسپریس ویز کی لمبائی ایک لاکھ 99 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی



