حوثی دھمکی: سعودی فوجی اتحاد کا باب المندب کی حفاظت یقینی بنانے کا اعلان

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب اور یمن میں سرگرم سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے حوثی تنظیم انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی اور جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی حملے کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یمن کی حوثی تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کی مبینہ سمندری ناکہ بندی کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی، حوثیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں اور سعودی عرب یمن کے عوام اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب یمن میں سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے بھی واضح کیا کہ آبنائے باب المندب سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور اگر حوثیوں نے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

تنظیم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد مبینہ محاصرے کے جواب میں کیا جا رہا ہے، صنعا ایئرپورٹ کی بندش ناقابل قبول ہے اور اس کا جواب بھی اسی نوعیت کے اقدامات سے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں حوثیوں نے سعودی عرب کی جانب میزائل حملے بھی کیے، تاہم سعودی حکام کے مطابق ان حملوں کو فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اگر باب المندب میں کشیدگی مزید بڑھتی ہے تو عالمی تجارت اور بحری نقل و حمل بھی متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ آبی گزرگاہ دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں شمار ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری
حوثی دھمکی: سعودی فوجی اتحاد کا باب المندب کی حفاظت یقینی بنانے کا اعلان
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر