آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ

مظفر آبا(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو میر پور ڈویژن میں انتخابات ہوں گے، 2 اگست کو مظفر آباد اور مہاجرین جموں کشمیر کے انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔

جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے مزید کہا کہ پونچھ ڈویژن کے الیکشن 10 اگست کو ہوں گے۔

خیال رہے کہ میر پور ڈویژن میں کل 13 نشتیں ہیں، مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی کل 21 نشتیں ہیں، پونچھ ڈویژن میں 11 نشستیں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار ہونے والے انتخابات کے نتائج اسی روز شام کو جاری کئے جائیں گے، جس دن پولنگ ہوگی اسی دن نتیجے کا اعلان ہوجائے گا، مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں انتخابات دو اگست کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے  انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انتخابات شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور شفاف، آزاد اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی انتظامی امور، انتخابی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے، شفاف، منظم اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے، مرحلہ وار انتخابات سے سکیورٹی، انتخابی عملے کی تعیناتی اور انتخابی عمل کی نگرانی بہتر انداز میں ممکن ہو سکے گی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں، انتخابی مہم کو پرامن رکھیں اور جمہوری عمل کی کامیابی کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوں گے، عالمی مبصرین اور صحافیوں کو الیکشن کی کوریج کی مکمل اجازت ہو گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری
حوثی دھمکی: سعودی فوجی اتحاد کا باب المندب کی حفاظت یقینی بنانے کا اعلان
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر