فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مربوط کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دہشت گردی سمیت دیگر مشترکہ خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں، قربانیوں اور کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، دفاعی تعاون اور سکیورٹی کے شعبوں میں روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور علاقائی امن کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ 



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری
حوثی دھمکی: سعودی فوجی اتحاد کا باب المندب کی حفاظت یقینی بنانے کا اعلان
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر