اسرائیل ایران سے جنگ کو تیار ٹرمپ انتظامیہ نے روکدیا

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)ایک اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر اسرائیل نے ہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے ، ان حملوں میں صرف میزائل اور ڈرون ہی نہیں بلکہ خطے میں موجود ایران کے اتحادی گروہوں کی کارروائیوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت ختم ہونے کے بعد اسرائیل کے اندر اور بیرونِ ملک سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب نے امریکا کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کی براہِ راست شمولیت کی تجویز مسترد کر دی۔عہدیدار نے کہا کہ جنگ میں اسرائیل کی شمولیت کا انحصار ایران کے ردِعمل پر ہوگا۔ اگر ایران اسرائیل کو نشانہ بناتا ہے تو اسرائیل کے جنگ میں براہِ راست مداخلت کرنے کا قوی امکان ہے ۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر