ڈاکار یوتھ اولمپکس میں نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ، چین اور افریقہ کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مضبوط

ڈاکار (شِنہوا) سینیگال میں چوتھے سمر یوتھ اولمپک گیمز دو ہفتوں کے مقابلوں اور ثقافتی تبادلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گئے۔ ان کھیلوں میں 2 ہزار 600 سے زائد نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ یہ ایونٹ افریقی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا جس نے چین اور افریقہ کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کیا۔
افریقی سرزمین پر منعقد ہونے والا پہلا اولمپک ایونٹ، ڈاکار گیمز نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا جبکہ اس نے مختلف ممالک اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان دوستی اور روابط کو بھی فروغ دیا۔
2014 میں نان جنگ میں منعقد ہونے والے یوتھ اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے ان کھیلوں کو دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کے اظہار کا میدان اور باہمی رابطوں اور تبادلوں کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا تھا۔
12 سال بعد ڈاکار گیمز نے اسی وژن کی عکاسی کرتے ہوئے کھیلوں کی کامیابیوں کو بین الاقوامی تعاون کے ساتھ منسلک کیا اور چین اور افریقہ کے درمیان تبادلوں کے فروغ کے نئے مواقع فراہم کئے۔
چین کے 17 سالہ روئنگ کے کھلاڑی سو جون تاؤ نے فنش لائن عبور کرنے کے بعد فخر سے اپنے سینے پر آویزاں قومی پرچم کی جانب اشارہ کیا۔
انہوں نے پرجوش انداز میں کہا کہ ’’میں چین سے ہوں اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں!۔‘‘
سو جون تاؤ اور ان کی ساتھی لیو لی لی نے 2 نومبر کو ساحلی روئنگ بیچ سپرنٹس مکسڈ ڈبل سکلز کا ٹائٹل جیت کر چین کے لئے ان کھیلوں کا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس کھیل کے مقابلے میں یوتھ اولمپکس کی تاریخ کا پہلا طلائی تمغہ بھی اپنے نام کیا۔
سو اور لیو جیسے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے یوتھ اولمپکس صرف تمغے جیتنے کا موقع نہیں تھے بلکہ اس ایونٹ نے ان کی ثابت قدمی کو آزمایا، دباؤ میں مقابلہ کرنے کا تجربہ فراہم کیا اور مستقبل کے کھیلوں کے کیریئر کے لئے اہم اسباق بھی دیئے۔
خواتین کے سٹریٹ سکیٹ بورڈنگ کے فائنل میں بھی یہی عزم دیکھنے میں آیا، جہاں چین کی ژو یوآن لنگ نے مشکل آغاز کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔
31 اکتوبر سے 13 نومبر تک منعقد ہونے والے ان کھیلوں میں افریقی کھلاڑیوں نے بھی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔ میڈلز کی درجہ بندی میں سرفہرست 10 دستوں میں سے 5 کا تعلق اسی براعظم سے تھا۔
بیچ ریسلنگ میں سینیگال کی الزبتھ دیاتا اور ماگیتے دیوپ نے بالترتیب خواتین کے 55 کلوگرام اور مردوں کے 80 کلوگرام مقابلوں کے ٹائٹل جیتے۔ دیاتا نے اولمپک ایونٹ میں میزبان ملک کے لئے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔
2024 میں چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے افریقہ کو 2026 کے یوتھ اولمپکس اور 2027 کے افریقہ کپ آف نیشنز کی میزبانی میں تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر