آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر امریکہ سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (شِنہوا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے موجودہ ’’نہ جنگ نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کا خواہاں ہے جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایران کا پیش کردہ 2 روزہ منصوبہ بدستور میز پر ہے۔
ایرانی میڈیا کو حالیہ انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ تہران سفارت کاری کے ذریعے ایک پائیدار معاہدہ چاہتا ہے جو اس کے قومی مفادات کا تحفظ کرے اور ایک اور جنگ کو روک سکے۔ تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ امریکہ معاہدے تک پہنچنے کے لئے اپنی آمادگی کا واضح اظہار کرے اور اعتماد سازی کے ضروری اقدامات کرے۔
ایران کی جانب سے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لئے پیش کردہ منصوبے میں ابتدائی طور پر عملدرآمد کے لئے 7 روز کی مدت تجویز کی گئی تھی جسے بعد میں کم کرکے 2 روز کر دیا گیا۔
عراقچی کے مطابق اس منصوبے کے تحت امریکہ پہلے روز اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا، جن میں ایران پر حال ہی میں عائد کی گئی پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ ایران دوسرے روز آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کرے گا۔
عراقچی نے کہا کہ واشنگٹن نے پیش کردہ منصوبے پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم یہ تجویز اب بھی قابل عمل ہے بشرطیکہ امریکہ معاہدے کے حصول میں سنجیدہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایران کی 7 شرائط پر عملدرآمد ضروری ہے، تہران ان شرائط کے نفاذ کے طریقہ کار اور مدت پر بات چیت کے لئے تیار ہے، چاہے 2 روزہ مدت کو مزید کم ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔
عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اس تجویز کی تفصیلات پر امریکہ کے ساتھ ماہرین کی سطح پر مذاکرات کے لئے بھی تیار ہے، بشرطیکہ واشنگٹن پہلے اپنے موقف پر نظرثانی کرے اور اعتماد سازی کے ضروری اقدامات اٹھائے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر