کوپ 31 کا اختتامی سیشن مکمل، حتمی دستاویز جلد جاری ہونے کی توقع

انطالیہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی 31ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ31) میں مذاکرات کاروں نے اختتامی سیشن مکمل کیا جبکہ کانفرنس کی حتمی دستاویز ہفتے کے اختتام پر جاری ہونے کی توقع ہے۔
کوپ31 کے صدر مرات کوروم نے انطالیہ میں اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب ہماری ذمہ داری نتائج دینا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس ہال میں یہ نتائج حاصل کر لیں گے۔ اب منزل زیادہ دور نہیں ہے۔‘‘
کوروم نے کئی روز تک جاری رہنے والے گہرے مشاورتی عمل کے بعد وفود پر زور دیا کہ وہ اپنی انفرادی ترجیحات کے بجائے اتفاق رائے پر توجہ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق ’’انطالیہ اتفاق رائے‘‘ کے ساتھ کانفرنس سے رخصت ہوں گے۔
جمعہ کے روز کوپ 31 کے مذاکراتی صدر کرس بوون نے کہا کہ مذاکرات کار ’’مقصد کے حصول تک جتنا وقت درکار ہوگا، کام جاری رکھیں گے‘‘ اور وفود کے درمیان ’’خیرسگالی کا جذبہ‘‘ موجود ہے۔
جاری کردہ تازہ ترین مسودہ دستاویزات پر ہونے والے مباحثوں میں موسمیاتی مالی معاونت، ماحولیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے کے لئے معاونت، صاف توانائی، بجلی کے استعمال میں اضافے اور کاربن کو جذب کرنے کے امور پر توجہ مرکوز رہی۔
9 نومبر کو شروع ہونے والی کوپ 31 کانفرنس میں تقریباً 200 فریقوں کے نمائندوں نے شرکت کی جس کا بنیادی محور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کرنا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر