سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجویز مسترد کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ کے تمام 6 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے میئرز نے نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سندھ کی تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی، میئر سکھر و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، میئر حیدرآباد کاشف شورو، میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری، میئر لاڑکانہ انور لوہر اور میئر شہید بینظیرآباد (نوابشاہ)قاضی رشید بھٹی نے نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز کو مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام اپنی تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی وحدت کے ساتھ کھڑے ہیں اور صوبے کی تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ معاشرے میں برداشت ہونی چاہیے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھ سکیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’منتشر قومی موومنٹ‘‘قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال موجود نہیں تھے ، جبکہ جماعت کے اندرونی اختلافات کا فیصلہ متعلقہ لوگوں کو خود کرنا چاہئے ۔مرتضیٰ وہاب نے کہا اب نائن زیرو بھی نہیں رہا اور اختلافات کے حوالے سے بہادرآباد اور رضویہ روڈ کا ذکر کیا جارہا ہے ، سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات کے بجائے عوام کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور ان کے بنیادی مسائل پر توجہ دینی چاہئے ۔

انہوں نے کہا آئین پاکستان واضح کرتا ہے ریاست کے اختیارات منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے ،1973 کے آئین میں صوبوں کی حدود تبدیل کرنے کا طریقہ بھی واضح طور پر درج ہے ،سندھ کے عوام ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور وہ خود کو اردو بولنے والا سندھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان ہم سب کے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں سے بنا ہے ، اس لیے نفرت اور تعصب سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، آئین کے اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے اور آئینی طریقہ کار کو نظرانداز کرنا خطرناک مثال بن سکتا ہے ،سندھ کے مستقبل اور صوبائی معاملات پر فیصلے آئین اور منتخب نمائندوں کے ذریعے ہونے چاہئیں، جبکہ سیاسی قیادت کو نفرت اور تقسیم کے بجائے محبت، برداشت، امن اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دینی چاہئے ۔ ارسلان اسلام شیخ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی حالیہ پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے آئین اور حقائق کے برعکس گفتگو کی ہے ،ہم عوام کے ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ سندھ کے مستقبل اور عوام کی مرضی کے خلاف یکطرفہ دعوے کرے ، صرف اپنے نام کے ساتھ متحدہ لگانے سے کوئی متحد نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا سندھ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا صوبہ ہے ،1947 میں ہجرت کرکے آنے والوں کی سندھ نے کھلے دل سے میزبانی کی اور انہیں محبت و اپنائیت دی۔ سندھ 5 ہزار سال قدیم تہذیب، صوفی بزرگوں، امن، رواداری اور بھائی چارے کی سرزمین ہے ، سندھ کی ثقافت کا مذاق اڑانا اور اسے افریقہ کے جنگلات سے تشبیہ دینا ناقابل قبول ہے ، ایسے توہین آمیز بیانات دینے والوں کو معافی مانگنی چاہئے اور اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر