قحط زدہ آبادیوں کیلئے 5.3 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 دیہوں کی قحط زدہ آبادیوں کے لیے 5.3 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ گندم کے کاشتکاروں کے سپورٹ پروگرام 2026-27 (ڈی اے پی سبسڈی) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کھاد اور دیگر زرعی مداخل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر گندم کے کاشتکاروں کے سپورٹ پروگرام کو جاری رکھا ہے اور اسے مزید مضبوط کیا ہے ، 2026-27کے پروگرام کے تحت 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے اہل گندم کے کاشتکاروں کو ان کے تصدیق شدہ گندم کے زیر کاشت رقبے پر فی ایکڑ 4,000 روپے ملیں گے ۔

اس کے علاوہ محکمہ خوراک کو گندم فراہم کرنے والے کاشتکاروں کو اصل فراہم کردہ مقدار پر فی من 2,000 روپے ملیں گے ۔ قحط زدہ آبادیوں کے لیے فوری ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 دیہوں کو قحط زدہ قرار دیا ، صوبائی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی کے نظام کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 5.3 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کے تحت ہر اہل خاندان کو آٹا، مویشیوں کے چارے اور دیگر ضروریات سمیت بنیادی اخراجات پورا کرنے میں مدد کے لیے 3 اقساط میں 8,000 روپے ملیں گے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پہلی قسط یکم دسمبر تک، دوسری یکم جنوری تک اور تیسری یکم فروری تک مستحقین تک پہنچ جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
عباس عراقچی نے افزودہ یورینیم کے معاملے پر ثالثوں کی تجاویز قابل غور قرار دے دیں
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر