فرانسیسی صدرنے ہنگاموں کی صورت میں پیرس کے باہر خفیہ بنکر تیار کرلیا

پیرس(نیشنل ٹائمز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے ممکنہ عوامی ہنگاموں اور مظاہروں کے دوران ایلیسی پیلس پر حملے کی صورت میں محفوظ مقام پر منتقل ہونے کیلئے پیرس کے نواح میں خفیہ بنکر تیار کر رکھا ہے ، یہ انکشاف تحقیقاتی صحافیوں کی نئی کتاب میں کیا گیا ہے۔

کتاب کے مطابق 2018میں یلو ویسٹ تحریک کے دوران ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد حکام نے صدر کے ہنگامی انخلا کی منصوبہ بندی شروع کی تھی۔ اس وقت بھی میکخواں کی حکومت کو شدید عوامی احتجاج کا سامنا ہے ، جہاں مظاہرین مہنگائی، کم اجرت اور تعلیمی شعبے کے مسائل پر احتجاج کر رہے ہیں۔فرانس میں طلبا تنظیموں اور مزدور یونینوں نے مزید مظاہروں کا اعلان کیا ہے ، جبکہ یلو ویسٹ تحریک نے حکومتی پابندی کے باوجود پیرس میں الگ احتجاج کی کال دے رکھی ہے ۔کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی حکام کو خدشہ ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ملک میں احتجاج کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے ۔ اسی تناظر میں پیرس پولیس کے سربراہ نے ممکنہ بغاوت سے نمٹنے کیلئے متعدد اجلاس بھی کیے ہیں۔مزدور یونینیں کم از کم اجرت میں اضافے ، تنخواہوں میں بہتری، ٹیکس اصلاحات اور نوجوانوں کیلئے بہتر تعلیمی سہولیات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ دوسری جانب حکومت کو بڑھتے ہوئے قومی قرضوں کے باعث مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
جے ڈی وینس کی آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر