بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چینی کاروباری اداروں پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے یہ بات ہفتہ کے روز میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ میڈیا کے نمائندوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے 5 نومبر کو 2 چینی کاروباری اداروں پر پابندیوں کے اعلان کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کیوبا سے متعلق نام نہاد وجوہات کی بنیاد پر چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکی فریق نے چین کے خلاف پابندیوں اور دباؤ میں اضافہ کیا ہے اور متعدد امتیازی پابندیاں متعارف کرائی ہیں، جس سے چینی کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ اقدامات دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے سے بھی انحراف اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی غلط روش درست کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
چین نے اپنی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی سخت مخالفت کر دی



